شیر علی خان مجاہد ککے زئی نے 1872ء کے دوران کالا پانی میں چھری کے وار سے وائس رائے بند گورنر جنرل لارڈ میو گستاخ کو قتل کرکے تاج برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس عظیم مسلمان پختون ہیرو کو 11 مارچ 1872ء کو سر عام پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ غازی شیر علی خان مجاہد ککے زئی کو پھانسی کی سزا سناتے ہوئے جج نے کہا تھا کہ ہم ایسا کام کریں گے دنیا تجھے بھول جائے گی لیکن لارڈ میو کو نہیں بھولے گی اس لیے اس کے نام کا لاہور میں ہسپتال بنا دیا۔ ہم اس غیرت مند پختون مرد مجاہد غازی) شیر علی خان رحمتہ اللہ علیہ) کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انگریزوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم غازی) شیر علی خان کو بھولے نہیں ہیں۔ اور آج اس مرد مجاہد کی تصویر ہاتھ لگ گئی جو آپ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے انگریز اس مرد مجاہد کا نام ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کرنا چاہتے تھے۔