آخــــــــری امــــــــید ٹی ایل پــــــــی

1 minute read
0


 *آخــــــــری امــــــــید ٹی ایل پــــــــی*

چند ایام قبل ہمارا سفر جنڈ (بھال) کی سمت ہوا ، راستے میں اک ویرانے میں آرام کیلئے موٹر سائیکل سے اترتے ہیں تو نظر پڑتی ہے ایک سے دو گھروں پر ، جہاں ان دو ہی گھروں کے علاوہ کوئی تیسرا گھر موجود نہ تھا، بجلی دور دور تک نظر نہیں آ رہی تھی، وہاں انٹرنیٹ کی سروس محال تھی 

جب ہماری نظر ان گھروں پہ لکھے تین الفاظ (TLP) پہ پڑی تو ہماری نظریں اٹکی رہ گئیں کہ جن لوگوں کے پاس پانی جیسی نعمت کا فقدان ہے ، ان کے پاس بجلی جیسی سہولت نہیں ہے ، وہ صاف راستے کے بجائے پہاڑی سے گزر کر مین روڈ پہ آتے ہیں، ان کو وہ سب میسر نہیں ہے جو اس وقت عام انسان کی ضرورت ہے لیکن ان سب پریشانیوں کے باوجود ان کی نظریں پی ٹی آئی ، نون لیگ ، پیپلز پارٹی اور نہ ہی کسی اور سیاسی تحریک پر اٹکی ہوئیں تھی

اگر ان کی امیدیں وابستہ تھیں تو وہ صرف اور صرف تحریک لبیک پاکستان (TLP) ہی کے ساتھ وابستہ تھیں اور ان کی امید واثق تھی کہ یہی وہ سیاسی تحریک ہے جس نے غریب عوام کا سہارا بننا ہے۔✌🏻♥️


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)